چین کے اعلی قانون ساز ژا لیجی نے قومی عوامی کانگریس کے نظام کو برقرار رکھنے، بہتر بنانے اوراسیاچھی کارکردگی کیساتھ چلانیاور اس کے کام میں نئی بنیاد قائم کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔ ژا جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کی اعلی مقننہ، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں منعقدہ ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ قومی عوامی کانگریس کے نظام ، چین کے بنیادی سیاسی نظام کی خصوصیات سے مکمل فائدہ اٹھانا اور پارٹی اور ملک کی خوشحالی اور طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے قومی عوامی کانگریس کے کام کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی عوامی کانگریس کے کام کے تمام پہلوں میں لوگوں کو مطلع کرنے ، انکی شرکت ، انہیں سننے اور نگرانی کے حقوق کو یقینی بنایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی