چین میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران یوآن کے لحاظ سے چین کی درآمدات اور برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 0.1 فیصد کم ہوکر 270.8 کھرب یوآن (تقریبا 37.6 کھرب امریکی ڈالر) رہ گئی۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران برآمدات 0.8 فیصد اضافے سے 154.7 کھرب یوآن رہی جبکہ درآمدات ایک برس قبل کے مقابلے میں 1.3 فیصد گھٹ کر 116.1 کھرب یوآن رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق صرف اگست میں ملک کی بیرونی تجارت میں ایک برس کے مقابلے میں 2.5 فیصد کمی ہوئی تاہم گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اس میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی