رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت 18.1 فیصد اضافے کے ساتھ 500.94 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔ وزارت تجارت کے مطابق امریکی ڈالرز کے لحاظ سے اس عرصے کے دوران بیرونی براہ راست سر مایہ کاری 71.93 ارب امریکی ڈالرز رہا جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 10.6 فیصد زیادہ ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک میں غیر مالیاتی بیرونی براہ راست سر مایہ کاری 13.69 ارب ڈالرز رہی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 15.3 فیصد زیادہ ہے۔ بیرون ممالک میں طے شدہ معاہدے کے حامل منصوبوں کا منافع گزشتہ سال کی نسبت 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ 563.76 ارب یوآن تک پہنچ گیا ہے جبکہ نئے طے شدہ معاہدوں کے حامل منصوبوں کی کنٹریکٹ مالیت گزشتہ سال کی نسبت 0.6 فیصد بڑھ کر 746.36 ارب یوآن ہو گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی