i بین اقوامی

چین دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی مارکیٹ بننے کی جانب گامزن ہے:ایکورتازترین

November 11, 2023

فرانس کے مہمان نوازی شعبے کے سرکردہ گروپ ایکور نے کہا ہے کہ چین دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی مارکیٹ بننے کی جانب گامزن ہے۔کمپنی کے گریٹر چائنہ سی ای او نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گروپ چین میں اپنے کاروبار میں توسیع اور اسے مزید متنوع بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔گیری روزن نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کہا کہ چین دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی مارکیٹ بننے کے لیے تیار ہے۔ کوویڈ کی وجہ سے، اس میں کئی سال کی تاخیر ہو سکتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود چین 2035 تک دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی مارکیٹ ہو گی۔ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی ) کی صدر اور سی ای او جولیا سمپسن کی جانب سے ستمبر میں شِنہوا سے گفتگو میں کی گئی پیش گوئی سے اتفاق کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم توقع کر رہے ہیں، اگلے تین سے پانچ سالوں میں، چین سفر اور سیاحت کی سب سے بڑی منڈی بن جائے گی اور یہ ناقابل یقین کامیابی ہے۔ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن (یو این ڈبلیو ٹی او) کے مطابق، بین الاقوامی سیاحت کا شعبہ کوویڈ سے بحالی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جو اس کی تاریخ کا بدترین بحران تھا۔ جنوری اور جولائی 2023 کے درمیان، سیاحوں کی آمد کی تعداد وبا سے پہلے کی سطح کے 84 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی