i بین اقوامی

چین، چھو نگ چھنگ کی غیر ملکی تجارت میں 7.2 فیصد اضافہتازترین

November 16, 2022

چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ کی غیر ملکی تجارت رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 7.2 فیصد اضافے کے ساتھ 689.5 ارب یوآن (تقر یباً97.9 ارب امر یکی ڈالرز) ہو گئی۔مقامی کسٹمز کے مطابق چھونگ چھنگ کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.3 فیصد بڑھ کر 449.6 ارب یوآن ہو گئی، جبکہ درآمدات 239.9 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جو کہ اس عرصے کے دوران 3.4 فیصد زیادہ ہیں۔چھونگ چھنگ کی یورپی یونین، جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن اور امریکہ کے ساتھ غیر ملکی تجارت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران جنوری سے اکتوبر تک بالترتیب 4.9 فیصد، 2 فیصد اور 2.5 فیصد اضافہ ہوا۔اس بلدیہ کی علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے دیگر رکن ملکوں کے ساتھ تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 12.5 فیصد اضافہ ہوا۔دوسری جانب بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے ساتھ اس کی تجارت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا۔اس عرصہ کے دوران اہم درآمدی اور برآمدی اشیا میں الیکٹرانک سامان اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مصنوعات شامل تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی