چین میں چاقو کے حملے سے بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع ہیڈیان میں پیش آیا جہاں 50 سالہ ٹینگ نامی شخص نے چاقو کے وار کرکے 3 بچوں سمیت 5 افراد کو بری طرح زخمی کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ چاقو سے حملہ کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم بروقت کارروائی سے پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی چین میں چاقو کے حملوں سے واردات ہوچکی ہیں جب کہ بعض حملے اسکولوں میں بھی کیے جاچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی