i بین اقوامی

چین اور ہنگری کے درمیان نئے مال بردار فضائی روٹ کا آغازتازترین

August 09, 2024

چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی اور ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ کے درمیان نئے مال بردار فضائی روٹ کا آغاز کر دیا گیا۔ ایس ایف ائیر لائن کے مطابق ایئر کارگو کیریئر نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس روٹ پرہرہفتے ارمچی اور بوڈاپیسٹ کے درمیان ایک سے دو دو طرفہ پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس روٹ کے ذریعیبنیادی طور پرای کامرس سامان اورخصوصی مصنوعات جیسے درآمد اور برآمد شدہ سامان کی ترسیل کی جائے گی۔ ایس ایف ایئرلائنز نے کہا کہ توقع ہے کہ اس سے قابل اعتماد اور موثر فضائی لاجسٹکس کے ذریعے چین یورپ تجارت میں تحریک پیدا ہوگی جبکہ سنکیانگ اب یورپ اور ایشیا کو جوڑنے والے ایک جامع لاجسٹک مرکز کے طور پر کام خدمات انجام دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی