چین میں 2023 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران سرکاری کاروباری اداروں اور سرکاری سرمایہ کاری اداروں کی آمدن اور نفع میں اضافہ ہوا۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس عرصے میں آمدن 477.2 کھرب یوآن(تقریبا 66.4 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.3 فیصد زائد ہے جبکہ منافع 27.3 کھرب یوآن رہا جو ایک برس قبل سے 3.9 فیصد زائد ہے۔ اس مدت کے دوران ان اداروں نے محصولات اور فیس کی مد میں 34.4 کھرب یوآن ادا کئے جو گزشتہ برس سے 2.9 فیصد کم ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ جولائی کے اختتام تک سرکاری کاروباری اداروں کے اثاثوں اور واجبات کے درمیان تناسب 64.7 فیصد تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی