i بین اقوامی

چین، 2023 تیان جن بین الاقوامی جہاز رانی صنعت نمائش وسط نومبر میں ہوگیتازترین

November 07, 2023

تیان جن بین الاقوامی جہازرانی صنعت نمائش 2023 قومی کنونش اینڈ نمائش مرکز (تیان جن) میں 16 سے 18 نومبر تک منعقد ہوگی۔ بلدیاتی تجارتی بیورو کے مطابق نمائش کا موضوع " دنیا بھر میں جہازرانی ، مستقبل کی راہ " ہے۔ اس کا مقصد عالمی جہازرانی صنعت اور سمندری معیشت کی ترقی کا فروغ ہے۔ نمائش کو 7 شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں بین الاقوامی جہاز مالکان زون ، اسمارٹ سبز بندرگاہ زون اور بندرگاہ مشینری و سازوسامان زون بھی شامل ہیں۔ نمائش کا مجموعی رقبہ 50 ہزار مربع میٹرز ہے۔ اس نمائش کے دوران فورمز، کانفرنسز ، سرمایہ کاری کے فروغ اور مذاکراتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ تقریبا 400 کاروباری اداروں کی اس نمائش میں شرکت متوقع ہے جس میں جدید ترین سائنسی تحقیقی کامیابیاں، سازوسامان، سافٹ ویئرٹیکنالوجی اور جہازرانی شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے مواقع کی پیشکش شامل ہے۔ تقریب میں3 ہزار سے زائد ماہرین اور صنعت سے وابستہ افراد شرکت کرتے ہوئے اختراعی خیالات اور نیویگیشن، جہاز رانی ، بندرگاہ اور سمندری صنعت سمیت مختلف شعبوں میں ابھرتے رجحانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سال 2022 میں چین ۔ امریکہ زرعی مصنوعات کا تجارتی حجم 50 ارب امریکی ڈالر سے زائد ہوچکا ہے اور چین کو امریکی زرعی برآمدات ریکارڈ 42 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی