روسی جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی اپنے فوجی امن مشن کے طور پر فلسطین بھیجنے کی بھی پیشکش کی ہے،ایک بیان میں رمضان قادریوف کا کہنا تھا کہ میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کم ازکم ایک بار متفقہ طور پر فلسطین کے حوالے سے منصفانہ فیصلہ کریں،رمضان قادریوفنے کہاکہ میں مسلم ممالک کے لیڈروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایک اتحاد بنائیں اور یورپ سمیت تمام مغربی ممالک جنہیں آپ اپنا دوست کہتے ہیں انہیں بلائیں اور ان پر زور دیں کہ اسرائیل جنگجوں کو تباہ کرنے کے بہانے عام شہریوں پر بمباری نہ کرے،چیچن سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم فسلطینیوں کے عمل کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اسرائیل نے ان کی زمین پر قبضہ کیا ہے اور اب انہیں مسلسل دبا رہا ہے، تاہم ہم اس جنگ کے خلاف ہیں، ہم جنگ اور کسی بھی قسم کی کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اگر ضروری ہو تو ہمارے فوجی دستے فلسطین میں امن فوج کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی