i بین اقوامی

برطانوی پولیس نے 10سالہ بچی سارہ کے قتل کیس میں والد ، سوتیلی والدہ اور چچا پر قتل کا الزام عائد کردیاتازترین

September 15, 2023

برطانوی پولیس نے 10سالہ بچی سارہ کے قتل کیس میں والد ، سوتیلی والدہ اور چچا پر قتل کا الزام عائد کردیا،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرے پولیس کا کہنا ہے کہ سارہ شریف کے والد 41سالہ عرفان شریف، سوتیلی والدہ 29سالہ بینش بتول اور چچا 28سالہ فیصل ملک کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تینوں پر بچی کی موت کا سبب بننے یا ہونے دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہیں گلڈفورڈ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا،تینوں افراد کو 10سال کی سارہ شریف کے قتل کے شبے میں پاکستان سے برطانیہ واپسی پر گیٹ وک ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سارہ شریف کی لاش 10اگست کو ووکنگ میں ان کے گھر سے ملی تھی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی