i بین اقوامی

برطانوی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے 30منٹ تک ٹیلیفونک گفتگو، خطے میں کشیدگی میں کمی پر زورتازترین

August 13, 2024

مشرقِ وسطی میں کشیدگی کم کرنے کیلئے برطانوی وزیراعظم سر کئیراسٹارمر کی ایرانی صدر سے بات چیت ہوئی ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان بات چیت کے دوران سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ ایران، اسرائیل پر حملے سے باز رہے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں،برطانوی وزیراعظم نے مشرق وسطی کی صورتحال پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا،برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر 30منٹ تک بات چیت کی،برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے ایرانی صدر سے رابطے سے قبل امریکی صدر اور یورپین اتحادی ممالک کے رہنمائوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی