آکسفورڈ سمیت برطانیہ کی 12 یونیورسٹیز نے فلسطین کے حامی طلبہ اور اساتذہ کی 'جاسوسی' کے لیے سکیورٹی فرم کو لاکھوں پانڈز کی ادائیگیاں کیں۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ یونیورسٹیز نے فلسطین کے حامی طلبہ اور ماہرینِ تعلیم کی خفیہ نگرانیکیلئے 2022 سے کم از کم 4 لاکھ 40 ہزار پانڈ انٹیلیجنس فرم کو ادا کیے جب کہ یہ رقم کیمپس میں احتجاجی سرگرمیوں کی نگرانی کی مد میں ادا کی گئی۔دستاویزات کے مطابق جن افراد کی نگرانی کی گئی ان میں ایک فلسطینی ماہر تعلیم بھی شامل تھے جنہیں مانچسٹر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی