i بین اقوامی

برطانیہ،نوجوان کا چاقو سے حملہ، 2 بچے ہلاک، 11 افراد زخمیتازترین

July 30, 2024

برطانیہ ساتھ پورٹ میں 17 سالہ ملزم نے چاقو کے وار کر کے 2 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 11 افراد کو زخمی کر دیا، زخمیوں ہونیوالوں میں 6 بچوں سمیت 8 افراد شامل ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے واقعے میں جاں بحق بچوں اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے واقعے کو خوفناک قرار دیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق 17 سالہ چاقو بردار حملہ آور نواجوان نے لیورپول کے قریب ساتھ پورٹ کے علاقے میں ٹیلر سوئفٹ تھیمڈ یوگا اور ڈانس ورکشاپ کے دوران حملہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعے میں یوگا اور ڈانس ورکشاپ میں شریک نوجوان لڑکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اسکے قبضہ سے چاقو برآمد کر لیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے لکھا کہ واقعہ انتہائی خوفناک اور دہلا دینے والا ہے، میری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ بروقت تحرک لینے پر میں پولیس اور ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں کا شکر گزار ہوں۔ واضح رہے کہ برطانوی عام انتخابات میں کامیابی سے قبل جولائی میں برطانوی وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آکر وہ ملک میں بڑھتے ہوئے چاقو سے حملوں کے واقعات کی روک تھام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حملے کے محرکات تاحال واضح نہیں تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، برطانوی ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023 تک 12 مہینوں میں چاقو سے حملوں کے 14 ہزار 577 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی