i بین اقوامی

برطانیہ،ناز شاہ کو الیکشن میں ہراساں کرنے والے شخص کو سزاتازترین

January 21, 2025

بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو الیکشن کے دوران ہراساں کرنے والے شخص کو سزا سنادی گئی۔ناز شاہ کو ہراساں کرنے پر ناہید خان کو 12 ہفتے قید کی سزا، 12 ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا، ناہید خان کو 200 گھنٹے غیر معاوضہ کام اور 300 پاونڈ ہرجانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔46 سالہ ناہید خان پر 12 جون کو الیکشن مہم کے دوران برٹش پاکستانی ناز شاہ کو ہراساں، دھمکیاں دینے اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام تھا۔فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے نازشاہ نے کہا ہے کہ ہراساں کرنے کا عمل جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی