i بین اقوامی

برطانیہ‘16 سال سے کم عمر بچوں کے انرجی ڈرنکس کے استعمال پر پابندی لگانے پر غورتازترین

July 17, 2026

برطانیہ میں 16 برس سے کم عمر بچے آئندہ برس اپریل سے انرجی ڈرنکس نہیں خرید سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کم عمر بچوں کو فی لیٹر 150 ملی گرام کیفین والے انرجی ڈرنکس دکان، آن لائن، ریسٹورینٹ یا کیفے میں فروخت کرنا غیر قانونی قراردیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 16 سال سے چھوٹے بچے وینڈنگ مشین سے بھی انرجی ڈرنکس نہیں خرید سکیں گے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی