i بین اقوامی

برطانیہ‘ پائلٹ نے آسمان پر I'm Bored لکھ دیا، انوکھی پرواز سوشل میڈیا پر وائرلتازترین

July 14, 2026

برطانیہ میں ایک طیارے کے پائلٹ نے ٹیسٹ فلائٹ کے دوران اپنی پرواز کے راستے سے آسمان پر I'm Boredمیں بور ہو رہا ہوں تحریر کر دیا، یہ غیر معمولی فلائٹ پیٹرن سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق طیارہ لیورپول سے روانہ ہوا اور تقریبا 2 گھنٹے تک ویرل جزیرہ نما، چیشائر اور شمالی ویلز کے فضائی علاقے میں پرواز کرنے کے بعد دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر مرسی سائیڈ واپس لینڈ کر گیا۔فلائٹ آپریشن حکام کے مطابق 20 سالہ فلائنگ انسٹرکٹر نے پائپر ٹوماہاک طیارے میں ایک پرزہ تبدیل کیے جانے کے بعد معمول کی ٹیسٹ فلائٹ انجام دی تھی تاکہ طیارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔آپریشن منیجر وین بیریٹ نے کہا ہے کہ غالبا پائلٹ ٹیسٹ فلائٹ کے دوران بور ہو رہا تھا، اسی لیے اس نے یہ الفاظ لکھے، تاہم انہوں نے اس کی مہارت کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اتنی درستگی سے الفاظ بنانا آسان کام نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ طیارے کے ایک سلنڈر کو تبدیل کیا گیا تھا، جس کے بعد معمول کے مطابق ٹیسٹ فلائٹ کی گئی اور تمام نظام درست طریقے سے کام کرتے پائے گئے۔وین بیریٹ کے مطابق پائلٹ کو اس حرکت پر کسی قسم کی سزا نہیں دی گئی، تاہم اس واقعے نے غیر معمولی توجہ ضرور حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ محفوظ طریقے سے ہینگر میں واپس پہنچ چکا ہے جبکہ پائلٹ اپنی چھٹی پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی