i بین اقوامی

برطانیہ نے عنقریب سیاسی پناہ کے متلاشیوں کیلئے ہوٹلز کو بند کرنے کا عندیہ دیدیاتازترین

October 04, 2023

برطانیہ نے عنقریب سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے ہوٹلز کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا،برطانوی ہوم سیکرٹری سویلابریمین نے کہا ہے کہ برطانیہ عنقریب سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے ہوٹلز کو بند کر دے گا،انہوں نے کہا کہ برطانیہ غیرقانونی طورپرآنے والے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے پناہ گاہ نہیں ہوگا،ہوم سیکرٹری کاکہنا تھا کہ جلد برطانیہ میں نیا امیگریشن سسٹم متعارف کروایا جائے گا، نئے امیگریشن سسٹم کے تحت صرف اہل لوگ برطانیہ آسکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی