برطانیہ کے علاقے ساتھ پورٹ میں چاقو زنی کے واقعے کے بعد شروع ہونے والے فسادات کے الزام میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کی تیزی سے عدالتی کارروائی اور سزائیں دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے،برطانوی عدالت نے پرتشدد مظاہروں کے دوران مسجد سے متعلق نفرت انگیز سوشل میڈیا پوسٹ پر 53سالہ خاتون کو 15مہینے قید کی سزا سنادی گئی،خاتون جولی سیوینی کا کہنا تھا کہ اس نے غصے میں پوسٹ کردی تھی، مقصد خوف پھیلانا نہیں تھا،تسلیم کرتی ہوں کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اور اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردوں گی،برطانوی عدالتوں میں 26برس کے کونر وائیٹلی اور 49سال کے ٹریور لائیڈ کو بھی نسل پرستی اور پرتشدد ہجوم کو بڑھاوا دینے کے الزامات پر 3-3سال قید کی سزا سنائی گئی،60سال کے گلین گیسٹ کو جنوبی یارک شائر میں پولیس اہلکار کو گھسیٹنے کے جرم میں 2سال 8ماہ قید کی سزائی گئی،34سال کے ڈومینک کپالڈی کو برسٹل میں ہنگامہ آرائی پر 34ماہ قید کی سزا سنائی گئی، تمام افراد کو 3 اگست کو برطانیہ میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں سزا کا سامنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی