برطانوی حکومت نے 16 اور 17 سال کے نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا پر رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کی تجویز پیش کردی۔اس تجویز کے تحت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز رات کے اوقات میں خودکار طور پر بند رہیں گے تاہم صارفین چاہیں تو سیٹنگز تبدیل کرکے یہ پابندی ختم کرسکیں گے۔برطانوی حکومت آٹو پلے اور لاتعداد اسکرول جیسے فیچرز بھی ڈیفالٹ طور پر بند کرنا چاہتی ہے تاکہ نوجوانوں کی نیند، تعلیم اور خاندانی زندگی بہتر بنائی جاسکے۔تاہم ماہرین اور بچوں کے تحفظ کے کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چونکہ یہ پابندیاں آسانی سے بند کی جا سکتی ہیں ، اس لیے ان کی موثریت محدود ہوسکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی