i بین اقوامی

برطانیہ میں شدید گرمی سے عوام بے حال، جون کا مہینہ 142 سالہ تاریخ کا دوسرا گرم ترین مہینہ رہاتازترین

July 02, 2026

یورپ کے مختلف ملکوں میں شدید گرمی سے عوام بے حال ہیں، یورپ کے دیگر ملکوں کی طرح برطانیہ میں بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔برطانیہ کے محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 ملک کی تاریخ کے گرم ترین مہینوں میں شامل رہا، برطانیہ اور ویلز میں گزشتہ ماہ 1884 کے بعد سے دوسرا گرم ترین مہینہ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2026 کے دوران اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں برطانیہ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں رات کے وقت بھی درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہیکہ گرمی کی شدت صرف دن ہی نہیں بلکہ رات کے اوقات میں بھی غیر معمولی رہی۔برطانیہ کے علاقے سرے چارلووڈ میں درجہ حرارت 35.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم اس سے قبل 1976 میں جون کے مہینے میں درجہ حرارت 35.6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی