i بین اقوامی

برطانیہ میں شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی، 5 دن کا الرٹ جاریتازترین

January 24, 2025

برطانیہ میں شدید برفانی طوفان کے اثرات ظاہر ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں محکمہ موسمیات نے 5 دن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق طوفان "ایووین" کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع ہیں۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئرش سمندر کے ساحلی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ ( 145 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ جمعرات سے ہی یلو موسم کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔جس میں 60-70 میل فی گھنٹہ ( 97-113 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ اس دوران، برطانیہ کے مشرقی حصوں میں شدید بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہو سکتی ہے۔میٹ آفس نے بتایا ہے کہ برطانیہ کے 76 شہروں میں بجلی کی بندش اور موبائل فون کے سگنلز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے سروس معطل ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ، ریل، ہوائی اور فیری سروسز بھی متاثر ہو سکتی ہیں، اور سڑکیں و پل بند ہو سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے برفانی ہوائیں تباہی مچا سکتی ہیں، جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی