برطانیہ میں ٹرین ڈرائیوروں کے تنخواہ میں اضافے کے معاملات طے پاگئے،برطانوی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ٹرین ڈرائیوروں نے تنخواہوں میں اضافے کی حکومتی پیشکش قبول کرلی ہے،معاہدے کے بعد انگلینڈ،اسکاٹ لینڈ اورویلز میں دو سال سے زائد جاری ہڑتال ختم کردی گئی ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل اسلیف یونین نے دعوی کیا تھا کہ ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں 5سالوں سے اضافہ نہیں ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی