برطانیہ میں نرسنگ کی 106سال کی تاریخ کی پہلی ہڑتال شروع ہوگئی،برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں نرسنگ عملہ تنخواہوں کے معاملے پر دو روزہ ہڑتال پر چلا گیا،تنخواہوں میں اضافے کی خاطر کی جانے والی نرسز کی یہ ہڑتال صبح 8بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی، نرسز نے تنخواہوں کے معاملے پر 20دسمبر کو واک آئوٹ کا بھی اعلان کر رکھا ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق نرسز کی دو روزہ ہڑتال کے دوران عملہ زندگی بچانے اور کچھ ہنگامی نوعیت کی خدمات فراہم کرتا رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی