i بین اقوامی

برطانیہ میں مہنگائی 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئیتازترین

October 16, 2024

برطانیہ میں مہنگائی 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی بینک آف انگلینڈکے 2 فیصد ہدف سے بھی نیچے آگئی ہے اور اس وقت مہنگائی کی شرح 1.7 ہے جو گزشتہ 3 برس کی کم ترین سطح ہے۔برطانیہ میں مہنگائی نیچے آنے کے باوجود اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے مگر قیمتوں کے بڑھنے کی رفتار سست ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پیٹرول اور فضائی کرایوں میں کمی نے مہنگائی کم ہونے میں نمایاں کردار ادا کیا جب کہ مہنگائی میں کمی سے آئندہ ماہ شرح سود میں کمی کا امکان بھی مزید روشن ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی