i بین اقوامی

برطانیہ میں کورونا وبا سے نامناسب طریقے سے نمٹنے کے سبب زائد اموات ہوئیں، رپورٹتازترین

July 19, 2024

برطانیہ میں کورونا وبا سے نامناسب طریقے سے نمٹنے کے سبب زائد اموات ہوئیں اور معاشی نقصان پہنچا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کورونا انکوائری کی شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح کی وبائی بیماری سے نمٹنے کی تیاری نہ ہونے کے سبب نقصان پہنچا، تمام کاوشیں انفلوئنزا کی بیماری کو روکنے کی بجائے اس کے متاثرین سے نمٹنے پر مرکوز تھیں،رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں عالمی وباسے نامناسب طریقے سے نمٹنے کے سبب زائد اموات ہوئیں اور معاشی نقصان پہنچا، برطانیہ نے بعض دیگر ممالک کی طرح سخت سرحدی کنٹرول اور وائرس کا سراغ لگاکر روکنے کے اقدامات کی تقلید بھی نہیں کی۔یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا کی وبا کے سبب تقریبا 2لاکھ 27ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی