i بین اقوامی

برطانیہ میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال، 5 روز کیلئے کام بند کردیاتازترین

July 14, 2023

برطانیہ میں جونیئر ڈاکٹروں نے چوتھی ہڑتال شروع کرتے ہوئے 5روز کے لیے کام بند کردیا ہے،ہڑتال کی وجہ سے ہزاروں آپریشنز اور اپوائنٹمنٹس منسوخ کردیے گئے، جبکہ ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں 35فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے وزیراعظم کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل بھی مسترد کردی ہے،واضح رہے کہ برطانیہ میں جونیئر ڈاکٹروں کی تعداد 46ہزار ہے، ہڑتال کے سبب ہزاروں مریض آپریشنز اور اپوائنٹس منٹس کے منتظر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی