برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جہاں 30جولائی سال کا گرم ترین دن رہا،میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل 30جولائی برطانیہ کا 2024میں گرم ترین تھا جہاں ہیٹ ویو کی شدید لہر اور تپش نے برطانیہ کے بڑے حصوں کو متاثر کیا۔،ہیتھرو اورکیوگارڈن کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 32C(90F)تک ریکارڈ کیا گیا ،برطانوی میڈیا کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں جولائی میں درجہ حرارت اس بار اوسط سے 4سے 5ڈگری زیادہ رہا،برطانیہ میں رواں ہفتے کیاختتام پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جب کہ شدید بارش کے پیشِ نظر یِلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی