امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کی حکمران جماعت لیبرپارٹی پر انتخابی مہم میں مداخلت کا الزام عائد کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی کے بعض ارکان کاملا ہیرس کی حمایت میں مہم چلا رہے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے اپنے ارکان کی حمایت میں بولتے ہوئے کہا کہ لیبر ارکان اپنے اضافی وقت میں حصہ لے رہے ہیں۔ دعوی کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی حکمراں جماعت لیبرپارٹی نے وزیراعظم کے قریبی ساتھی مارگن مک سوینی کو امریکا کے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں اپنے خرچ پر بھیجا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی