i بین اقوامی

برطانیہ کا اگلاوزیراعظم بننے کی دوڑ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل،رشی سونک نے مطلوبہ حمایت حاصل کرلیتازترین

October 22, 2022

برطانیہ کا اگلاوزیراعظم بننے کی دوڑ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوگئی،رشی سونک نے وزیراعظم کا امیدوار بننے کے لیے مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل کرلی،103کنزرویٹیو اراکین پارلیمنٹ نے رشی سونک کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا جب کہ سابق وزیراعظم بورس جانسن اب بھی دوڑ میں شامل رہنے پر بضد ہیں اور وہ بیرون ملک تعطیلات ادھوری چھوڑ کر برطانیہ واپس آگئے ہیں،اس کے علاوہ پینی مورڈنٹ کا ستارہ اس بار بھی روشن نہ ہوسکا اور وہ چند اراکین کی حمایت ہی حاصل کر سکیں،کنزرویٹیو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کا عمل 28 اکتوبر کو مکمل ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی