i بین اقوامی

برطانیہ اور مصر نے ایران و لبنان کی فضائی حدود کا استعمال روک دیاتازترین

August 08, 2024

برطانیہ اور مصر نے اپنی فضائی کمپنیوں کو ایران اور لبنان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔ حماس اور حزب اللہ کے سینئر ارکان کی شہادت کے بعد خطے میں صورت حال خراب ہونے کے خدشات ہیں۔ ان ہی خدشات کے پیش نظر برطانیہ اور مصر نے اپنی فضائی کمپنیوں کو ایران اور لبنان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ دوسری جانب ایران نے اپنی مغربی حصے کی فضائی حدود سے گریز کرنے سے متعلق ہدایت کی تردید کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی