برٹش ایئرویز نے لندن سے تل ابیب کے لئے اپنی پروازوں کی معطلی میں اگلے سال مارچ کے آخر تک توسیع کر دی۔ایئر لائن جس کی لندن ہیتھرو سے بین گوریون ایئرپورٹ تک روزانہ دو طرفہ سروس تھی نے اس ماہ کے شروع میں ایک ہفتے کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر لائن کمپنی نے شرق اوسط میں مسلسل کشیدگی کے باعث کہا کہ ہم نے اگلے سال مارچ کے آخر تک تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ایئرلائن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے صارفین زیادہ یقین کے ساتھ فیصلہ کر سکیں گے جو ہم سے دستیاب اختیارات بشمول مکمل رقم کی واپسی کے بارے میں مشورے کے لیے رابطہ کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی