i بین اقوامی

برکینا فاسو میں دہشتگرد تنظیم کے حملے میں 15فوجی اہلکار ہلاک ،4 زخمیتازترین

October 31, 2022

افریکی ملک برکینا فاسو میں دہشتگرد جہادی تنظیم کے حملے میں 15فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے،بریکنا فاسو کے فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گورما صوبے میں اتوار کے روز فوجی کاروان ایک سپلائی مشن سے واپس آ رہا تھا کہ راستے میں جہادی تنظیم کے دہشتگردوں نے فوجیوں پر حملہ کر دیا،بیان میں کہا گیا کہ جہادی تنظیم کے دہشتگردوں کے حملے میں 15فوجی اہلکار اور رضاکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 4زخمی ہو گئے ہیں،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے کے بعد 11فوجی اہکار تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی