برکینا فاسو میں دہشت گردوں کے حملے میں 25افراد ہلاک ہو گئے ہیں،مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ٹوگو کے ساتھ سرحدی شہر بِیٹو کے جوار میں حملہ کیا،واقعے میں 25افراد ہلاک اور 10زخمی ہو گئے ہیں،واضح رہے کہ برکینا فاسو میں 2015کے سکیورٹی بحران کی وجہ سے 2ملین سے زائد افراد اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے تھے،حکومتی اعدادو شمار کے مطابق ان افراد میں سے صرف ایک لاکھ 20ہزار اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکے تھے،برکینا فاسو کے وزیر اعظم 'آپولینائرے جوکمسن کیلم ڈی ٹامبیلا' نے مئی کے مہینے میں ایک خطاب کے دوران کہا تھا کہ ملکی زمین کا 65فیصد حکومت کے کنٹرول میں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی