برازیل میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے،عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی برازیل میں طوفان نے تباہی مچادی ہے۔ تیز بارشوں سے ساٹھ شہروں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔ دوہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں سے ہزاروں لوگوں کا انخلا کروالیا گیا،رپورٹ کے مطابق متعدد علاقوں میں سیلاب سے گھر اور قیمی سامان ملیامیٹ دکھائی دیے۔ جنوبی برازیل کے شہر فلوریانوپولیس میں تین ملین لیٹر پانی کا ٹینک پھٹنے سے گاڑیاں اور گھر تباہ ہوگئے۔ مقامی میونسپلٹی کے کارکنوں کی تباہ شدہ سامان کا ملبہ صاف کرنے کی کوششیں جاری ہیں،رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں اورسیلابی صورتحال کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بھی زیرآب آگئی جب کہ ریسکیو ٹیمیں سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے اور سڑکوں کی بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی