i بین اقوامی

برہان مظفر وانی کی دسویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئیتازترین

July 08, 2026

مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10 سال بیت گئے ،شہید کی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔اس موقع پر شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔برہان مظفر وانی نے اکتوبر 2010 میں 15 سال کی عمر میں بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہدِ آزادی کا آغاز کیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرتے ہوئے جدوجہدِ آزادی کو نیا انداز دیا۔ آٹھ لاکھ بھارتی قابض فوج کی نیندیں اڑانے والے اس مجاہدِ آزادی کو8 جولائی 2016 کو شہید کر دیا گیا

برہان مظفروانی اور ان کے 2 ساتھیوں کی شہادت کی خبرپھیلتے ہی لاکھوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے۔برہان وانی کی شہادت کو10 سال گزر گئے، یہ دن کشمیری عوام کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا، برہان مظفروانی کی شہادت نے تحریکِ آزادی کشمیرکوایک نئی توانائی اورعزم سے ہمکنار کیا۔برہان وانی نے خوف، جبراوربھارتی قابض فورسزکے مسلسل دبائو کے باوجود مزاحمت کی راہ اختیار کی۔ ڈیجیٹل دور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے برہان وانی نے سماجی رابطوں کے ذرائع کو کشمیری بیانیے کے اظہار کا وسیلہ بنایا۔برہان مظفروانی اور دیگرہزاروں کشمیری شہدا کی قربانیوں کا بنیادی مقصد عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی