سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ برطانیہ کی دعوت موصول ہو گئی، 2018کے بعد محمد بن سلمان برطانیہ کا دورہ کریں گے،غیر ملکی میڈیاکے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کیا، اس دوران رشی سونک نے تجارت اور سرمایہ کاری، صنعت، دفاع اور سلامتی سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا،دونوں سربراہوں نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے، منصفانہ اور دیرپا امن کی حمایت کیلئے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی