بوسنیا ہرزے گووینا میں 1995میں سرب افواج کے ہاتھوں بوسنیائی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ نے 11جولائی کو عالمی یوم سریبرینیتسا نسل کشی قرار دے دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 11جولائی کو عالمی یوم سریبرینیتسا نسل کشی قرار دینے کی قرارداد جرمنی اور روانڈا نے امریکا اور دیگر 17ممالک کے ساتھ پیش کی۔جنرل اسمبلی میں قرارداد 193رکن ممالک میں سے 84ممالک کیووٹوں کی سادہ اکثریت کے ساتھ منظور ہوئی۔قرار داد میں کہا گیا کہ 11جولائی کو سربرینیتسا میں 1995کی نسل کشی کا یادگاری دن ہر سال منایا جائے گا۔ یاد رہے کہ جولائی 1995میں سرب افواج نے اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ علاقہ قرار دیے گئے سربرینیتسا پر حملہ کرکے 8ہزار سے زیادہ بوسنیائی مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی