بولیویا کے مشرقی علاقے میں ایک مسافر بس کھائی میں گرنے کے باعث کم از کم 11 افراد ہلاک اور 28 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق قبل از سحر تقریبا 3 بجکر 30 منٹ (دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پاکستانی وقت)پر صوبہ مینوئل ماریا کابیلیرو کے علاقہ ایل میراڈور میں اس وقت پیش آیا جب بس سائیپینا قصبے کی طرف جا رہی تھی۔بس 39 مسافروں کو لیکر جمعرات کے روز سانتاکروز شہر سے روانہ ہوئی تھی۔زخمیوں میں سے کچھ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بس متعدد بار پلٹنے کے بعد کھائی میں جا گری جس کے باعث متعدد مسافر گاڑی سے باہر جا گرے۔زخمیوں کو قریب واقع سائیپینا ہیلتھ سنٹر کے ساتھ ساتھ امیڈ اور ملینڈریس میں ہنگامی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔متاثرہ افراد کے اہلخانہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے سرکاری ٹرانزٹ رپورٹ کے منتظر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی