i بین اقوامی

بنگلورو، ڈے کیئر میں کمسن بچوں کو واشنگ مشین، باتھ روم میں بند کرنے اور تشدد کا انکشافتازترین

July 02, 2026

بھارتی شہر بنگلورو میں ایک نجی ادارے کے احاطے میں قائم بچوں کے نگہداشت مرکز میں کمسن بچوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بچوں پر تشدد کرنے میں ملوث 5 خواتین کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کے مطابق 2 سے 3 سال عمر کے بچوں کو سزا کے طور پر سامنے سے کھلنے والی واشنگ مشین میں بٹھایا جاتا تھا، انہیں واشنگ مشین میں بند کر دیا جاتا تھا، بیت الخلا میں استعمال ہونے والے ہینڈ اسپرے سے ان کے منہ پر پریشر سے پانی مارا جاتا تھا اور رونے پر انہیں غسل خانے میں بند کر دیا جاتا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس اور ریاستی کمیشن برائے تحفظِ اطفال نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واقعے کے بعد بچوں کے والدین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ متعلقہ نجی ادارے نے احتیاطی اقدام کے طور پر بنگلورو میں قائم اپنے بچوں کے نگہداشت مرکز کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی