بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کیخلاف احتجاج جاری ہے، طلبا نے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 48گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا۔طلبا نے پرامن مظاہرین پر تشدد کے واقعات پر وزیراعظم حسینہ واجد سے معافی کا مطالبہ بھی کیا، مظاہرین نے 500سے زائد گرفتار افراد کی رہائی، جمعے سے نافذ کرفیو ہٹانے، انٹرنیٹ اور جامعات کھولنے کے بھی مطالبات کیے ہیں۔وزیراعظم حسینہ واجد نے صورتحال بہتر ہونے تک کرفیو ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے پرتشدد مظاہروں کا ذمہ دار اپوزیشن جماعتوں کو قرار دیدیا ہے۔بنگلادیشی حکومت کی جانب سے مظاہرے روکنے کیلئے دو روز سے جاری عام تعطیل میں بھی ایک روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ایک ہفتے سے جاری مظاہروں میں اب تک 163افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز جمعرات سے معطل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی