i بین اقوامی

بنگلادیش کے جمہوری انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کو امریکی ویزا نہیں ملے گا، امریکی وزیر خارجہتازترین

May 25, 2023

امریکا نے بنگلادیش کیلئے ویزا پالیسی جمہوری اقدار سے جوڑ دی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ نئی ویزا پالیسی بنگلادیش میں آزاد، شفاف،پرامن قومی انتخابات میں معاونت کیلئے ہے،انٹونی بلنکن نے کہا کہ جمہوری انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کو امریکی ویزا نہیں ملے گا، پالیسی کا اطلاق حکام،سکیورٹی فورسز،عدلیہ،سیاسی رہنمائوں پر ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ جمہوری اقدار کو سبوتاژ کرنے والے عوامل میں الیکشن میں دھاندلی، ووٹرز کو دھمکانا، لوگوں کو جمع ہونے سے روکنے کیلئے تشدد کا استعمال شامل ہیں،انٹونی بلنکن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں،ووٹرز،سول سوسائٹی اور میڈیا کو موقف پیش کرنے سے روکنا برداشت نہیں، بنگلادیشی حکومت کو پہلے ہی اس پالیسی سے آگاہ کر دیا گیا تھا،واضح رہے کہ بنگلادیش میں جنوری میں عام انتخابات کا انعقاد متوقع ہے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی