بنگلہ دیشی حکومت نے سابق حکمران جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ پر پابندی عائد کی ہے،چھاتر لیگ پر مظاہرین پر پرتشدد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ بنگلادیش میں حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران چھاترا لیگ کے لوگوں نے یونیورسٹی کیمپس میں طلبا مظاہرین پر حملے کیے تھے۔ احتجاج کے دوران پولیس اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 700 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔پرتشدد مظاہروں کے بعد بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اقتدار سے الگ ہوکر بھارت فرار ہو گئیں تھی،جس کے بعد بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی