i بین اقوامی

بنگلہ دیش، ڈینگی مچھر کے کیسسز میں اضافہ، ایک روز میں 18 ہلاکتازترین

August 15, 2023

بنگلہ دیش میں گزشتہ 24گھنٹوں سے ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے مزید 18افراد موت کے منہ میں چلے گئے، ملک میں اس مرض سے اموات کی تعداد 416 ہو گئی،وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں ڈینگی مچھر کیمریضوں کی تعداد 43ہزار 665کے ساتھ ڈھاکہ سر فہرست ہے،ماہ جنوری سے ابتک ڈینگی وائرس سے متاثرہ ملک گیر 87ہزار 891مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، صرف ایک دن میں 2,905افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا، جو کہ اپنی نوعیت کا ایک ریکارڈ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی