i بین اقوامی

بل گیٹس فائونڈیشن کا صحت اور ترقی کے شعبوں میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کیلئے 1 ارب ڈالرسے زائد فراہمی کا اعلانتازترین

September 24, 2022

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن نے صحت اور ترقی کے شعبوں میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے 1 ارب 27 کروڑ امریکی ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن نے خاص طور پر 2030تک ایچ آئی وی، تپ دق اور ملیریا کے خاتمے میں مدد کیلئے 91کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرنے اور مستقبل کے وبائی امراض سے حفاظت کے لیے درکار مستحکم نظام صحت کی تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے، مزید کہا گیا ہے کہ یہ فنڈنگ خواتین اور لڑکیوں پر ان بیماریوں کے غیر متناسب اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی