i بین اقوامی

بیروت پر حملوں کے معاملے پر امریکی صدر اور نیتن یاہو میں اختلافات موجود ہیں، امریکی سفیرتازترین

June 09, 2026

لبنان میں امریکا کے سفیر مشیل عیسی نے کہا ہے کہ لبنان پر حملوں کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق لبنانی پارلیمان کے سپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیل عیسی نے کہا بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملہ اور اسرائیل پر ایران کا میزائل حملہ دراصل ایک سیاسی پیغام تھے۔انہوں نے کہا ہم نے امریکا میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ اس تصادم کو مزید وسعت نہیں دی جائے گی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ روزانہ لبنان سے متعلق خبروں پر نظر رکھتے ہیں اور وہاں کی صورتحال میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔مشیل عیسی نے کہا صدر ٹرمپ لبنان کے معاملے پر نیتن یاہو سے تقریبا جھگڑے تک پہنچ گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی