بیروت جاری اسرائیلی حملوں میں 24گھنٹوں میں مزید 105افراد شہید ہوگئے،لبنان کی وزارت صحت کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی بمباری میں 105افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج بھاری جنگی ہتھیاروں اور اسلحے بردار گاڑیوں کے ہمرا ہ لبنان کی سرحد کی جانب پیش قدمی کررہی ہے جس سے بڑے زمینی حملے کا امکان ہے۔ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے 120ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ یمن میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 4افراد شہید اور 29زخمی ہوئے۔دوسری جانب غزہ پر بھی اسرائیلی حملوں میں مزید 28فلسطینی شہید ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی