بحرین نے سماجی کارکنوں سمیت 457قیدیوں کو جیل سے رہا کر دیا،شاہی فرمان کے بعد رہائی پانے والے قیدیوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں شیعہ قیادت میں ہونے والے مظاہروں میں حصہ لینے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے موقع پر جیل کے باہر خواتین اپنے بیٹوں اور شوہروں کو لینے کے لئے موجود تھیں،بحرین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے شاہی تخت کے 25سال مکمل ہونے کے موقع پر 457قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کیا،واضح رہے کہ اس سے قبل تقریبا 5ماہ پہلے 1500قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی