i بین اقوامی

بغداد میں زور دار دھماکوں کی آوازیں، امریکی سفارتخانے کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں، روسی میڈیاتازترین

July 01, 2026

امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس گریگری میکس نے وزیر خارجہ مارکو روبیو، صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد پر ایران کے معاملے پر کڑی تنقید کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گریگری میکس نے اپنے بیان میں کہا کہ مارکو روبیو اور اسٹیو وٹکوف کی بریفنگ سے اتنے جواب نہیں ملے جتنے سوالات پیدا ہوئے۔انہوں نے کہا کہ روبیو اور وٹکوف نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر متضاد بیانات دیے، اسٹیو وٹکوف معاہدے کے بنیادی تکنیکی پہلووں سے ہی ناواقف نکلے۔گریگری میکس نے کہا کہ وٹکوف اور کشنر پیچیدہ ترین نیوکلیئر اور پابندیوں کا اشو ہینڈل کرنے کے اہل نہیں۔روبیو اور وٹکوف نے ایران ڈیل سے متعلق جو فریم ورک بتایا وہ جے سی پی او کا احیا ہے، یہ تو وہی ڈیل ہے جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے پھاڑ کر ہمیں ایران سے جنگ میں جھونکا تھا۔گرگری میکس نے کہا کہ مارکو روبیو نے پیشی کے دوران اہم سوالات کے جواب تک دینا مناسب نہیں سمجھا۔ڈیموکریٹک رکن کانگریس نے مطالبہ کیا کہ امور خارجہ کمیٹی کے چئیرمین ایران پر سماعت کرائیں اور وزیر خارجہ روبیو امور خارجہ کمیٹی کے سامنے سرعام پیش ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی