بغداد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب امریکی افواج کی میزبانی کرنے والے ایک فوجی مرکز پر کم از کم دو کاتیوشا راکٹ داغے گئے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق تین راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے ایک عراقی انسدادِ دہشت گردی فورسز کے زیرِ استعمال عمارات کے قریب گرا جس سے چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حکام کاکہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے راکٹوں کو روک دیا، امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے حملے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا،بغداد میں ایک امریکی سفارتی مرکز 11ستمبر کو حملے کی زد میں آیا تھا لیکن جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی،امریکہ اور ایران دونوں کا ایک غیر معمولی علاقائی شراکت دار عراق 2500امریکی فوجیوں کی میزبانی کرتا ہے اور ایران کے حمایت یافتہ مسلح دھڑے بھی اس کی سکیورٹی فورسز سے منسلک ہیں،غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ گروہ شرقِ اوسط میں امریکی فوجیوں پر متعدد حملے کر چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی